لکس اسٹائل ایوارڈ2021 میں ہم ٹی وی کا راج

لکس اسٹائل ایوارڈ2021 میں ہم ٹی وی کا راج

دنیا بھر میں مقبول ہم ٹی وی کے ڈراموں نے ایک بار پھر لکس اسٹائل ایوارڈز کا میدان مار لیا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں ڈراموں کی 9 میں سات کیٹگریاں جیت کر باقی سب کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ڈرامہ’پیار کے صدقے‘ سےلاکھوں فینز بنانے والی یمنا زیدی نے نہ صرف بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا بلکہ انھوں نے بہترین اداکارہ کا کریٹکس ایوارڈ بھی جیتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lux (PK) (@luxstylepk)

رینٹگز کے ریکارڈ بنانے والا اور یو ٹیوب پر ہزاروں نہیں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کی سینچری بنانے والا ڈرامے’’عہد وفا‘‘ نے بہترین ڈرامہ سیریل کا ایوارڈ جیتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lux (PK) (@luxstylepk)

’عہد وفا‘ کے اوریجنل ساونڈ ٹریک نے ایک بار پھر اپنا جوش دکھایا اورایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lux (PK) (@luxstylepk)

ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ کے ہیرو بلال عباس بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور انھوں نے بھی بہترین اداکار کا کریٹکس ایوارڈ جیتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lux (PK) (@luxstylepk)

عہد وفا کی بات ہو اور جنٹلمین گلزار کے لطیفے کسی کو یاد نہ آئیں ایسا کیے ہوسکتا ہے۔ عدنان صمد خان نے بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lux (PK) (@luxstylepk)


پیار کے صدقے کے ڈائریکٹر فاروق رند بہترین ڈرامہ ڈائریکٹر قرار پائے۔ لکس اسٹائل ایوارڈ میں ہم ٹی وی اپنے ڈراموں سے ایک بار پھر سب سے آگے اور سب سے مقبول رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lux (PK) (@luxstylepk)

خیال رہے کہ گزشتہ سال ہم ٹی وی کے ڈراموں میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی8 میں سے 6 ایوارڈز جیتے تھے۔

 


متعلقہ خبریں