ڈبلیو بی سی کی ہیوی ویٹ بیلٹ برطانوی باکسر ٹائسن فیوری کے نام


برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے ڈبلیو بی سی کی ہیوی ویٹ بیلٹ کے مقابلے میں امریکی باکسر ڈیونٹے ولڈر کو شکست دے دی۔

امریکی اور برطانوی باکسر میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ٹائسن فیوری نے 11ویں راؤنڈ میں ولڈر کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے بیلٹ کا دفاع کیا۔
ابتدا میں ولڈر اپنے برطانوی حریف پر بھاری پڑتے نظر آئے۔ ولڈر کے زوردار پنچ سے ٹائس فیوری دو بار ناک ڈاؤن ہوئے تاہم دونوں بار اٹھ کھڑے ہوئے۔11ویں راؤنڈ میں ان کے دائیں پنچ نے ولڈر کو زمین بوس کیا جس کے بعد وہ اٹھ نہ سکے۔
یہ ٹائس فیوری اور ڈیونٹے ولڈر کے درمیان ورلڈ باکسنگ کونسل کی ہیوی ویٹ بیلٹ کے لئے تین مقابلوں کا دوسرا میچ تھا۔ اس سے قبل پہلی فائٹ میں بھی ٹائس فیوری کامیاب رہے۔ دوسری فائٹ میں ڈیونٹے کو ہرا کر انہوں نے بیلٹ کا دفاع کیا۔


متعلقہ خبریں