پی ایم اے میں پاسنگ آوٹ پریڈ، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے معائنہ کیا


پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 144ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں سعودی افواج کےچیف آف جنرل اسٹاف مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل فیاض بن حمادنےکیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے،سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نےپریڈکامعائنہ کیا۔

آذربائیجان،بحرین،عراق،سری لنکاکےکیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے،بٹالین سینئرانڈرآفیسرعثمان انورنےاعزازی شمشیرحاصل کی،صدارتی طلائی تمغہ بٹالین سینئرانڈرآفیسرحمزہ نذیرنے حاصل کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیزکاطلائی تمغہ سری لنکن کیڈٹ نےحاصل کیا۔

جنرل فیاض بن حماد نے پاس آؤٹ کیڈٹس اوروالدین کومبارکباد دیتے ہوئےپاک فوج کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہااور پی ایم اےکاکول کےبہترین تربیتی معیارکی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں