منشیات میں نکلے ، ہوائی فائرنگ میں پکڑے، جیل سے رہا ہونے والے تینوں ملزمان پھر گرفتار


راولپنڈی میں منشیات کے مقدمے میں جیل سے رہائی پانے والے تین ملزمان ہوائی فائرنگ کے الزام میں دوبارہ گرفتار کر لیے گئے۔

تینوں ملزمان منشیات کے مقدمے سے رہا ہو کر علاقے میں پہنچے تو استقبال کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی،پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سی پی او محمد احسن یونس کے نوٹس لینے پر وارث خان پولیس حرکت میں آ گئی اور تینوں  ملزمان کو گرفتارکر کے 2 کلاشنکوف سمیت اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی اور 2 موٹرسائیکل بھی  قبضے میں لے لیے۔

گرفتار ملزمان میں محمد بلال، محمد شکیل اور جاوید مسیح شامل ہیں، واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت درج کرلیاگیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں