گرفتاری کے بعد پہلی ملاقات، آریان والد شاہ رخ کے گلے لگ کر رو پڑے


منشیات کیس میں گرفتارکے بعد پہلی بار کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے والد سے مل کر زاروقطار رو پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  شاہ رخ خان نے گرفتار بیٹے آریان خان سے گرفتاری کے بعد پہلی بار ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر آریان خان اپنے والد کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے گلے لگ کر رو پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کو دلاسہ دیا۔ باپ بیٹے کے درمیان ملاقات چند منٹوں پر محیط رہی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے شاہ رخ خان نے این سی بی سے گرفتار بیٹے آریان خان سے ملنے کے لیے اجازت طلب کی تھی۔


متعلقہ خبریں