صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ایک مرتبہ پھر ترجمان پنجاب حکومت کا عہدہ واپس لیے جانے سے بے خبر رہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صحافی انہیں ترجمان پنجاب حکومت واپس لیے جانے سے متعلق بتاتے ہیں۔
جس پر فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ مجھے تو نہیں پتہ اس کا، میں وزیر جیل خانہ جات ہوں، ابھی تو کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو پچھلی مرتبہ بھی عہدہ لیے جانے کا نہیں بتایا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی تو میں گراؤنڈ میں موجود ہوں، باہر جاؤں گا تو پتہ چلے گا۔
پنجاب حکومت کا لاعلم ترجمان، عہدہ گیا خبر نہ ہوئی pic.twitter.com/Uhfv9dadN4
— ح (@MrMHM46) October 6, 2021