پاپا سے ملاقات کے لیے سیکریٹری سے وقت لینا پڑتا ہے، آریان خان

آریان خان: منصوبہ اغوا برائے تاوان کا تھا، ماسٹر مائنڈ بی جے پی رہنما تھا

ممبئی: پاپا سے گھر میں بھی ملنے کے لیے ان کی سیکریٹری سے وقت لینا پڑتا ہے کیونکہ وہ بہت مصروف ہوتے ہیں۔ یہ انکشاف بالی ووڈ کے کنگ خان کے گرفتار بیٹے آریان خان نے تفتیش کے دوران بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) کے حکام کے سامنے کیا ہے۔

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری: دبنگ خان کا ہنگامی قدم

بھارت کے انڈیا ٹی وی نیوز کے مطابق آریان خان نے این سی بی حکام کو بتایا کہ ان کے والد شاہ رخ خان چونکہ فلموں کی شوٹنگ میں بہت مصروف ہوتے ہیں اس لیے ان سے ملنے کے لیے بھی ان کی سیکریٹری پوجا سے وقت لینا پڑتا ہے۔

آریان خان منشیات کیس میں گزشتہ دو روز سے گرفتار ہیں۔ ان سے این سی بی کی تحویل میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آریان خان نے دوران تفتیش اپنے والد کی فلموں سے متعلق بھی معلومات فراہم کی ہیں۔

’’نشہ کرو، یا کچھ بھی‘‘ بیٹے نے شاہ رخ خان کی بات مان لی

کنگ خان کے صاحبزادے آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آریان خان کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان خان کو 7 اکتوبر تک این سی بی کے حوالے کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں