ینگ ڈاکٹرز اور پولیس میں تصادم، شیلنگ ، لاٹھی چارج ،پتھراو، 25 گرفتار


اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر ینگ ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے، پولیس کا لاٹھی چارج ،ڈاکٹروں کا جوابی وار، ایک دوسرے پر پتھراو، 10 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہرینگ ڈاکٹرزنے این ایل ای امتحانات کےخلاف احتجاج کیا،مرد اور خواتین ڈاکٹرز کی بڑی تعداد صبح سے ہی پی ایم سی کے باہر جمع تھی۔

دوپہر کو دیگر شہروں سے بھی ڈاکٹرز پہنچ گئے اور انہوں نےعمارت میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور ڈاکٹرز آمنے سامنے آ گئے۔

ڈاکٹرزنےپولیس پرپتھرائو کیا توپولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کےلیے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کر دی اور پی ایم سی کے سامنے شاہراہ میدان جنگ بن گئی۔

کچھ پولیس اہلکار مظاہرین  کے ہتھے چڑھ گئے اور انہوں نے بھی خوب دھلائی کی جس سے 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ڈاکٹرزاورپولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی رہیں،پولیس نے 25 سے زائد ڈاکٹرز کو گرفتار کرکے تھانہ رمنا منتقل کردیا،پریس کانفرنس میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں