جھوٹی خبروں پر بھارت کو دنیا بھرمیں رسوائی کا سامنا


وفاقی وزیر فواد چودحری نے کہا ہے کہ جھوٹی اور جعلی خبروں کے حوالے سے بھارت کو دنیا بھرمیں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فرانس کے مشہور میڈیا گروپ فرانس ٹوئنٹی فور نے جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ وادی پنج شیر میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے حملے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر ہینڈل سے بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف فرانس ٹوئنٹی فور کی ویڈیو شیئر کردی۔

یاد رہے کہ افغانستان کے علاقے پنجشیر میں لڑائی کے دوران بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیاتھا کہ  پنجشیر کی لڑائی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔

 


متعلقہ خبریں