اسٹار بلے باز کرس گیل نے آئی پی ایل سے علیحدگی اختیار کر لی

اسٹار بلے باز کرس گیل نے آئی پی ایل سے علیحدگی اختیار کر لی

نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کرس گیل کی پنجابی لُک سب کو بھا گئی

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹار بلے باز کرس گیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل سے اکتا گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ میں اپنے چھکوں کی وجہ سے مداحوں کے دل میں گھر کرنے والے کرس گیل نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنا ہوں۔

پاکستان جا رہا ہوں،کون کون ساتھ آ رہا ہے؟کرس گیل

ویسٹ انڈین کرکٹر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ذہنی طور پر خود کو ری فریش ہونا چاہتا ہوں اس لیے بائیو سیکیورببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بریانی، موسیقی اور سیکیورٹی ،عاصم اظہر کی کرس گیل کو آفر

واضح رہے کہ کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔


متعلقہ خبریں