نارتھ کراچی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی


کراچی: نارتھ کراچی میں ایک اور ڈکیتی کے دوران ملزمان سوزوکی ڈرائیور سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور آج نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر 8 میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران غریب سوزوکی ڈرائیور کو لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کچھ دیر قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو سوزوکی وین ڈرائیور سے نقدی و موبائل فون چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وین میں پیچھے بیٹھے نوجوان نے ملزمان کو دیکھتے ہی دوڑ لگا دی اور لٹنے سے بچ گیا۔ ملزمان نے اسلحہ دکھا کر وین ڈرائیور کی جیبوں کا صفایا کر دیا اور چند سیکنڈز میں لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کا چہرہ واضح نظر آ رہا ہے۔

سرسید ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے پولیس کو واردات سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے اور راہ چلتے لوگوں کو دن دیہاڑے لوٹ لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید قرب میں مبتلا ہیں۔


متعلقہ خبریں