پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 12 سے 18 سال کی عمر کے تمام بچے اب ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اس عمر کے تمام بچوں کو صرف فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔
ان عمر کے تمام بچے ب فارم نمبر پر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ان عمر کے تمام بچے کسی بھی قریبی ویکسینیشن سنٹر یا اپنے اسکول سے ویکسینیشن کروا سکتے ہیں۔
بچوں کی ویکسی نیشن کےلیے اسکولوں میں بھی خصوصی ٹیمیں بھجوائی جائیں گی تاکہ بچوں کو ویکسین لگانے میں آسانی ہو۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ 12سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے بھی ویکسی نیشن ہوگی، تاہم اس کی تاریخ کا اعلان بھی انہیں کیا گیا۔
خیال رہے اس سے قبل پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔
وزارت صحت نے پاکستان میں تصدیق شدہ کورونا ویکسین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں آٹھ قسم کی کورونا ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں۔ پاکستان میں استعمال ہونے والی کورونا ویکسین میں سائنو ویک، سائنو فارم، ایسٹرازنکا اور موڈرنا شامل ہیں۔
فائزر، سپوتنک، پاک ویک اور کین سائنو کورونا ویکسین بھی پاکستان میں لوگوں کو لگائی جا رہی ہے۔
پاکستان میں استعمال ہونے والی 8 کورونا ویکسین میں سے چھ ڈبل ڈوز اور دو سنگل ڈوز ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے ڈبل ڈوز ویکسین کا دورانیہ 28 دن مختص کیا گیا ہے۔