لتا منگیشکر کا 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا گانا ریلیز


نئی دہلی: بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا گانا اب ریلیز کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سریلے گیتوں کی ملکہ اور بالی ووڈ کی میلوڈی کوئین لتا منگیشکر کی 92 ویں سالگرہ پر 90 کی دہائی میں ریکارڈ کیا گیا گانا “ٹھیک نہیں لگتا” پہلی دفعہ ریلیز کیا گیا۔

ہدایت کار ویشال بھاردواج نے آج کے دن یہ گانا ریلیز کر کے لتا منگیشکر کے مداحوں کو خصوصی ٹریٹ دی ہے۔ لتا منگیشکر کی آواز میں یہ گانا آج سے تقریباً 20 سال قبل ایک فلم کے لیے 90 کی دہائی میں ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس کی شاعری گلزار نے کی تھی۔ تاہم بعد میں اس گانے کو فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔

ویشال بھاردواج نے یہ گانا اپنے میوزک لیبل وی بی میوزک کے تحت ریلیز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس کی نئی ویڈیو وائرل

ویشال بھاردواج نے گانے کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اس دور میں کیسیٹس ہوتی تھیں اور یہ گانا کہیں کھو گیا تھا۔ ہم نے تقریباً 10، 12 سال پہلے اس گانے کی تلاش شروع کی لیکن ناکام رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 سال قبل انہیں اسٹوڈیو سے فون آیا کہ گانے کی اوریجنل ٹیپ مل گئی ہے اور اس طرح یہ گانا انہوں نے دوبارہ حاصل کیا۔


متعلقہ خبریں