کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا

Muhammad Hafeez

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ محمد حفیظ فوڈ پوازننگ کی وجہ سے راولپنڈی میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہو رہے۔

ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے 40 سالہ آل راؤنڈر بعد ازاں ہوٹل سے اپنے گھر شفٹ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے لاہور پہنچ کر ٹیسٹ کرائے جس میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ دنوں ان کے جسم میں پلیٹلٹس کی تعداد میں کمی آئی تھی تاہم اب ان کی صحت بہتر ہے۔


متعلقہ خبریں