عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول


لاہور: معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنا نیا گانا “اجنبی” ریلیز کر دیا۔

گلوکار عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی فوٹو ویب سائٹ انسٹاگرام پر گانے کے ابتدائی بول شیئر کر دیے۔ عاطف اسلم نے گانے کا حصہ بننے پر اداکارہ ماہر خان کا شکریہ ادا کیا۔

عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان کا نیا گانا ’اجنبی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ عاطف اسلم نے اپنے گانے ’اجنبی‘ کے ریلیز ہونے کا اعلان  سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں ماہرہ خان کے ساتھ گانے کی تکمیل کے مراحل میں ساتھ دینے والی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ گانے کو اب تک عاطف اسلم کے انسٹاگرام پر ساڑھے 6 لاکھ سے زیادہ لوگ سن چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے گانے پر پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

معروف گلوکار عاطف اسلم کے گانے کو مداح بھی بڑی تعداد میں پسند کر رہے ہیں اور اس کی تعریف میں دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں