وزیراعظم کرپٹ نہیں تو تحائف کی تفصیلات بتائیں، محمد زبیر


مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران ہے اور اس کے ہاتھ دوسروں کے جیب میں ہوتے ہیں۔

محمد زبیر نے کہا عمران خان نے ایمانداری کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ اگر وزیراعظم کرپٹ نہیں تو تحائف کی تفصیلات بتائیں۔ یہ بیرون ملک سے آنے والے تحائف ہڑپ کر گئے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں زبردستی نہ ہٹایا جاتا تو کراچی کے لیے بہت سی بسیں آتیں۔ کراچی میں ن لیگ نے بڑے منصوبے شروع کیے۔ کراچی کو ن لیگ نے این ایف سی کے علاوہ بھی حصہ دیا۔پورٹ قاسم میں بجلی کے 2منصوبے ن لیگ نے شروع کیے اور مکمل کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سال ہو گیا عمران خان نے کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے کا اعلان کیا تھا۔ ن لیگ کے اقدامات کی وجہ سے کراچی میں امن آیا۔

کے فور منصوبہ ہم نے جہاں چھوڑا تھا آج بھی وہیں ہے۔ علی زیدی کو 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا پتہ نہیں ہوگا کہ کتنے صفر ہیں۔

گرین لائن منصوبے کا80فیصد انفراسٹرکچر ہم نے مکمل کیا۔ ان لوگوں نے3 سالوں میں40بسیں منگوائی ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ کوویڈ کی وجہ سے بسیں منگوانے میں تاخیر ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں