50 روپے کی چوری، ملزم نے بچوں کو پنجرے میں بند کردیا


منڈی بہاؤالدین: 50 روپے کی مبینہ چوری کے شبہ میں دکاندار نے دو کمسن بچوں کو پنجرے میں قید کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تھانہ سٹی کے علاقہ پانچ وارڈ میں 8 اور 9 سال کے دو کمسن بچوں کو بھرے بازار میں پنجرے میں قید کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شبہ تھا کہ بچوں نے اس کی دکان سے پچاس روپے چوری کئے ہیں جس پر ملزم نے دونوں بچوں کو مرغیوں کے پنجرے میں بند کرکے پنجرہ سڑک پر رکھ دیا اور راہگیروں کے پوچھنے پر دونوں بچوں کی بائیس ہزار روپے قیمت بھی بتاتا رہا۔

واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جارہا ہے  جبکہ ڈی پی او کے نوٹس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں