چترال میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات


خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات کی گئی ہے.

محکمہ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سب انسپکٹر دلشاد پری ایس ایچ او تھانہ شغور لگا دیا گیا۔

دلشاد پری ویمن ڈیسک انچارج کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ ڈی پی او لوئر چترال کے مطابق خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی خواتین کے مسائل کو دیکھ کرکی گئی ۔

 

 


متعلقہ خبریں