انٹرنیشنل لیگ ابو ظہبی جوجسٹو پرو پاکستان میں بھی ہوگی


انٹرنیشنل لیگ ابو ظہبی جوجسٹو پرو پاکستان میں بھی ہوگی،فرنچائز پاکستان کو مل گئی

مکسڈ مارشل آرٹس اور گریپلنگ کے کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ کا حصہ بن سکیں گے۔ ابوظہبی جوجسٹو پرو  کے 4ریفریزپاکستانی ریفریز کو تربیت دینے کے  لیے پاکستان آئیں گے۔

فرنچائز ہولڈر عبدالعظیم کا کہنا ہے کہ لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی گلوبل رینکنگ بنے گی۔ کھلاڑی بغیر فیس کے پاکستان میں ہی انٹرنیشل ایونٹ میں شرکت کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جوجسٹو مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیت لیے

انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل لیگ میں کھیلنے کے باعث کھلاڑی  عالمی رینکنگ بہتر بناتے ہوئے اولمپکس میں کوالیفائی کرسکیں گے۔ ابو ظہبی جوجسٹو پرو میں کھیلنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی عالمی لیول پر نمائندگی کرسکیں گے۔

واضح رہے  کہ ابو ظہبی کے شاہی خاندان کے شیخ بن زید  النہان “ابو ظہبی جوجسٹو پرو ” کے سربراہ ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ  ہی پاکستان نے آن لائن ورلڈ جوجسٹو مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں