رمیز راجہ باتیں کم کریں، اب کام کا وقت ہے: یونس خان


قومی ٹیم کے سابق کپتان و بیٹنگ کوچ یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ باتیں کم کریں کیونکہ اب کام کا وقت ہے۔

2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان یونس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب پاکستان کو کرکٹ کی دنیا میں اپنا طرزِ عمل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

وینیو پاکستان ہی رہے گا، غیر جانبدار مقام پر نہیں جائیں گے، رمیز راجہ کا دوٹوک جواب

جنگ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کریں گے، باہر والوں کا رویہ یہی ہوگا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ سے کھیلنے یا نہ کھیلنے پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کی ٹیم جیسی بھی ہے، کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔


متعلقہ خبریں