یونیورس باس کرس گیل کا ’’پنجابی ڈیڈی‘‘


ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز یونیورس باس کرس گیل نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا۔

اپنے چھکوں، چوکوں سے بولرز کے چھکے چھڑا دینے والے ویسٹ انڈین بیٹس مین کرس گیل نے اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنا نیا گانا ’’پنجابی ڈیڈی‘ جاری کیا ہے۔

کرس گیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے اور رنز بنانے والے بیٹس مین کرس گیل نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں