شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا رہائی کے بعد رو پڑے


ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر  فحش فلمیں بنانے کے الزامات میں 2 ماہ جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر باہر آگئے ہیں۔

اداکارہ کے شوہر کو 50 ہزار بھارتی روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

جیل سے باہر آتے وقت جو تصاویر بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راج کندرا کی حالت کتنی خراب ہے اوروہ کچھ تصاویر میں روتے بھی دکھائی دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: راج کندرا کے بارے میں جاننے کا وقت نہیں تھا، شلپا شیٹھی

جیل سے باہر آتے ہی میڈیا نے انہیں آن گھیرا اور ان کے کیس کے حوالے سے کئی سوالات کر ڈالے۔ راج کندرا کی ضمانت کے بعد شلپا شیٹھی نے بھی انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی، جس میں لکھا تھا کہ قوس قزاح اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر برے وقت کے بعد اچھا وقت بھی آتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا دو ماہ سے پولیس کی حراست میں تھے اور عدالت نے اہم ملزم ہونے پر چند روز قبل ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔

ایک بھارتی اداکارہ کو بھی راج کندرا کی موبائل ایپ میں چند پروڈیوسر کے ہمراہ فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جن کی درخواست ضمانت بھی سیشن کورٹ نے مسترد کردی ہے۔

 


متعلقہ خبریں