انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا


نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کے پاکستان آنے کے امکانات مدھم ہو گئے ہیں۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریز سے متعلق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گے۔

ای سی بی کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کا علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیکورٹی ٹیم کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں جو تمام تر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔

اس کے بعد ای سی بی اگلے 24-48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا کہ آیا سیریز شیڈول کے مطابق کھیلنی ہے یا نہیں۔


متعلقہ خبریں