نیویارک میں سعودی ماڈل کی دھوم


سعودی عرب کی ماڈل صوفی الشہری نے امریکا میں نیو یارک فیشن ویک شوز میں  ماڈلنگ کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔

ماڈل صوفی الشہری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے نیویارک فیشن ویک میں اپنی شرکت کی تصاویر شائع کیں۔

انہوں نے فیشن ویک میں ماڈلنگ پراپنی خوشی کا اظہار اور کہا کہ ان کا یہ قدم اس کی ترقی اور مملکت کی خواتین کی خود مختاری کا واضح ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوفی کے لیے یہ سفر آسان نہیں تھا لیکن وہ پراعتماد خاتون ہیں اور ہر قسم کے حالات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور مستقبل میں فیشن ماڈلنگ کے عالمی شوز میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ماڈل کا فوجی گاڑی و اہلکار پر حملہ، ویڈیو وائرل

ماڈل صوفی الشہری نے ایک سال  قبل ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ ان کا خواب ہے کہ وہ سعودی عرب میں فیشن کی دنیا میں نمائندگی کریں اور ملک میں فیشن سے متعلق کئی ادارے کھولیں، چاہے وہ فیشن ڈیزائننگ یا فیشن شوز ہی کیوں نہ ہوں۔


متعلقہ خبریں