پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے صاحبزادے و وفاقی وزیر مونس الہی نے ملاقات کی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری پرویز الہی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
تخت لاہور اور سلیکٹڈ کا راج نہیں چلے گا، بلاول بھٹو
اس کے علاوہ دونوں رہنماوں کے درمیان ملک میں پانی کی ترسیل کے نظام اور سندھ میں پانی کی تاریخی قلت کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہی کے درمیان ملاقات کے موقع پر مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔