یاسر نواز بھی اپنی اہلیہ کا مذاق اڑانے لگے

یاسر نواز بھی اپنی اہلیہ کا مذاق اڑانے لگے

اسلام آباد: اداکار یاسر نواز نے بھی اپنی اہلیہ ندا یاسر کا مذاق اڑانے لگے۔

اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کا فارمولا چلا دیا اور ندا یاسر کی وائرل فارمولا کار ویڈیو پر خود اپنا انداز چڑھا دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)

واضح رہے کہ چند روز قبل مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے شو کی ایک پرانی مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ فارمولا ون کار سے متعلق اس کار کو بنانے والے دو طالبعلموں سے سوالات کر رہی تھیں۔

سوالوں سے اندازہ ہو رہا تھا کہ انہیں نہ تو فارمولا ون کار کے بارے میں کوئی معلومات ہیں اور نہ ہی انہوں نے شو کرنے سے پہلے شو کے موضوع کے حوالے سے تھوڑی سی بھی ریسرچ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن خان سوشل میڈیا پر دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئیں

بے تکے سوالات کی وجہ سے ندا یاسر شو کے دوران کافی عجیب لگ رہی تھیں اور یہی بات سوشل میڈیا صارفین نے بھی نوٹ کی اور ان کا خوب مذاق اڑایا۔ یہاں تک کہ ان کا نام ٹوئٹر پر دو دن تک ٹرینڈ میں رہا۔

لوگوں نے ندا یاسر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا ندا اپنے شو میں صرف شادیاں ہی کروائیں، تو کسی نے کہا ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اپنی ڈگری آن لائن مکمل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ندا پر بہت ساری میمز بھی بنی گئیں۔


متعلقہ خبریں