بطخ بھی گالی دینے لگی


طوطوں کو تو میاں مٹھو اور دیگر انسانی جملے سکھانا سنا اور دیکھا بھی تھا مگر اب بطخ بھی انسانوں کی نقل کرنے لگی ہے۔

آسٹریلیا میں ایک ایسی بطخ ہے جو انسانی جملوں کو نقل کر کے دہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کا سب سے مشہور جملہ ہے ’یو بلڈی فول‘ جو انگریزی زبان میں گالی کی طرح سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بطخ دروازہ بند ہونے کی آواز نکالنے کے ساتھ انسانوں کی طرح کھانسی بھی کرتی ہے، لیکن اب اس نے ایک جملہ بھی سیکھ لیا ہے اور وہ  واضح انداز میں ’یوبلڈی فول‘ کہہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرندے جانوروں کے بال کیوں چراتے ہیں؟

ہمیشہ سے کہا جاتا ہے کہ بطخیں بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی بطخوں سے سیٹیاں مارنا سیکھتی ہیں جس سے وہ آپس میں بات کرتی ہیں، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ انسانوں کے درمیان پلنے سے انہیں انسانی آوزیں بھی سکھائی جا سکتی ہیں۔

آسٹریلیا کے سائنسداں پیٹر جے فلا نے تحقیق کے دوران ایک نر بچے کو پالا جو چار سال کا ہے۔ اسے رِپر کا نام دیا گیا ہے۔ یہ غصے میں اول فول الفاظ ادا کرتا ہے ۔

پانیوں میں آزادانہ گھومنا پسند کرنے والی مسک بطخ میں آواز سیکھنے اور بولنے کی حیرت انگیز خاصیت رکھتی ہے۔ وہ زیادہ تر قید ہو کر غصے میں یہ الفاظ سیکھ کر اپنے جزبات کا اظہار کرتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں