سعودی عرب: تین ممالک کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

ریاض: سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سمیت تین ممالک کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

فلپائن کا پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

خلیجی ویب سائٹ کےمطابق سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق جن تین ممالک کے لیے سفری پابندیاں اٹھائی گئی ہیں ان کے لیے ملک کی بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھول دی جائیں گی۔

سعودی عرب کا یو اے ای سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیوں کا فیصلہ

سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کے لیے مقامی وقت کے مطابق کل صبح 11 بجے سے عائد سفری پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں