ماضی کی حکومتوں نے کراچی کو نظر انداز کیا، وزیراعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ماضی کی حکومتیں ملک کے اقتصادی مرکز کراچی کو نظر انداز کرتی رہیں، حکومت لوگوں کو ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

وزیراعظم عمران خان  سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے  کراچی کی ترقی کیلئے جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت بارے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نیوکراچی سرکلر ریلوے کے آغاز کی منظوری کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں افرادی قوت کی صنعتوں تک آسان رسائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور وزیراعظم  عمران کی ملاقات میں  پارٹی امور، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور افغانستان بارے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں