کراچی  میں ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو 49دن بعد نکال لیاگیا


 کراچی: سی ویو پرپھنسے بحری جہاز ہونگ ٹونگ 77 کو طویل آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحری  جہاز 2ہزار میٹر سے زائد سمندر کے اندر چلا گیا ہے۔ 2 ٹگ بوٹس اور کرین شپ کی مدد سے جہاز کو گھسیٹا گیا۔ بحری  جہاز کے ہیڈ پر 3 مضبوط رسے باندھے گئےتھے۔ جہاز کو کل چینل تک منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   سی ویو پر پھنسےجہاز کو نکالنے کاآپریشن کامیاب ہوتے ہوتے رہ گیا

وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی نے میڈیا سے گفتگو کتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز گہرے سمندر میں آچکا۔ جہاز کو تحویل میں لیا جائے گا اور  کراچی کی بندرگاہ پر رکھا جائے گا، ایم ایم ڈی جہاز کو تکنیکی لحاظ سے موزوں ہونے کے بعد روانگی کی اجازت دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل یہاں پھنسنے والے جہاز کاٹ کر نکالے گئے، یہ پہلا جہاز ہے جس باحفاظت نکالا گیا، آپریشن کے تمام اخراجات جہاز کا مالک برداشت کرے گا۔

ساحل سے جہاز نکالنے والی  سی میکس کمیپنی کے نمائندے عارف شیخ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ لو واٹر کے باعث مشکلات رہیں۔ ہمارے عملے اور ٹگ بوٹس سمیت پوری ٹیم نے شاندار کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے میں ایک اور دشواری، ٹگ بوٹ بھی متاثر

جہاز کو کے پی ٹی کی برتھ پر لےجایا جائے گا۔ کے پی ٹی کی برتھ پر جہاز کا انسپیکشن ہوگا۔ اگر باہر کی کوئی کمپنی کام کرتی تو دو ملین ڈالر خرچ ہوتے۔ باہر کی کمپنی ساحل پر گہری کھدائی کرتی۔ پاکستانی کمپنی ہونے کی حیثیت سے  غیر ملکی کمپنی کے مقابلے میں ایک چوتھائی لاگت میں آپریشن مکمل کیا گیا۔

یاد رہے کہ ہونگ ٹونگ  نامی بحری جہاز بیجنگ سے استنبول  جارہاتھا۔ بحری جہاز 21جولائی کو عملہ تبدیل  کرنے کراچی پہنچااور  ساحل پر پھنس گیا

 

 


متعلقہ خبریں