سری نگر:حریت رہنما سید علی گیلانی کی جبری تدفین پر احتجاج


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ کسی طور کم نہ ہوا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کی جبری تدفین کے بعد وادی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سید علی گیلانی بھارتی فوج کے حصارمیں سپرد خاک

کشمیری  سید علی گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، سری نگر میں  نواب بازار میں کشمیری نوجوانوں اور بھارتی فورسز میں  جھڑپیں جاری ہیں۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں و منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی تدفین زبردستی فوجی حصار میں کی تھی۔بھارتی فوجیوں نے گھر میں گھس کرمیت کو اٹھایا اوررات کے اندھیرے میں قریبی قبرستان میں دفنا دیاتھا۔

سید علی گیلانی کے رشتہ دار ان کی تدفین شہدائے قبرستان میں کرنا چاہتے تھے جس کی انہیں اجازت نہیں دی گئی۔ کشمیریوں کو بھی سید علی گیلانی کی آخری جھلک سے محروم رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ کل فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی

شمیر میڈیا سروس کے مطابق  سید علی گیلانی کی میت کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹا گیا تھا، سوگواروں نے اس موقع پر ” ہم کیا چاہتے آزادی ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ” کے نعرے لگائے ۔

یاد رہے کہ سید علی گیلانی نے ہمیشہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کی، ان کا نعرہ تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے،سید علی گیلانی  گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔


متعلقہ خبریں