پاکستان کو پھر ضرورت ہے جیالے تیار ہوجائیں، ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے: بلاول


خیرپور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ضرورت ہے، جیالے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔

جو رہی سو بے خبری رہی: فیاض الحسن چوہان نے قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ قرار دیدیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈ ، نااہل اور نالائق ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت نے عوام دشمن پالیسیوں سے عوام کو تکلیف پہنچائی۔

بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت عوام سے ان کے حقوق چھیننا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، غربت اور مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں اور عمران خان اپنی تباہی کے تین سال کا جشن منا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہر صوبے کے حق پر ڈاکہ مارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک صوبے کے ساتھ بھی نا انصافی ہو تو وہ پورے پاکستان کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہوتی ہے۔

لوگ نااہل حکومت کو بھگانے کیلئے تیار رہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سب کو ملک کر پاکستان کو بچانا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مل کر شہید بھٹو کے خواب کو پورا کریں گے۔

انہوں نے نام لیے بنا کہا کہ بہت سے دوستوں پر بھروسہ کیا لیکن انہوں نے دھوکہ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کے جیالے ہی کافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی سیاست کریں گے اور تمام غیر جمہوری قوتوں کو بھگائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے حق روزگار پر ڈاکہ مارا جارہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز بند کر کے 10 ہزار خاندانوں کو بیروزگار کردیا گیا۔

پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن ایک سازش کے تحت بند پڑا ہوا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ یہ کس قسم کا مذاق ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ عوام کو روزگار دلوانے کے لیے وہ کیا کررہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا تو بتائیں کہ اب کت کتنے گھر بنائے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ گھر بنانے کے بجائے غریبوں سے چھت چھین رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے حقوق سندھ کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا

بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر صوبے میں ناانصافیاں ہورہی ہیں اور نوجوان روزگار کے لیے رو رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے لیکن پیپلزپارٹی عوام کو ان کے حقوق دلائے گی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حق پر بھی ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ ہمار اپانی چوری کریں گے تو پھر تھر کے بچے پیاسے مریں گے اور کراچی کو بھی پانی نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں کو اپنے حقوق چھیننا آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے گیس پیدا کرنےو الے علاقوں کو گیس فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہم بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو ملک بھر کے جیالوں کو جگانا ہو گا۔

بلاول کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا، شیخ رشید

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنے پاؤں پہ کھڑے ہو کر اپنی جماعت کی سیاست کریں گے اور تمام غیر قانونی قوتوں کو بھگائیں گے۔


متعلقہ خبریں