اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دے دی۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو چیئرمین سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے بریفگ دی۔
اعلامیہ کے مطابق بریفنگ میں اسکول کرکٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی جبکہ وزیر اعظم نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسکول کرکٹ میں ٹیلنٹ پیدا کرنے اور ان کو تیار کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گدھوں کی افزائش کے لیے حکومت پنجاب نے سرکاری فارم قائم کردیا
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں بہت سے اوورسیز پاکستانی ملے جن کے پلاٹوں پر قبضہ ہوا۔ ہم پاکستان میں قبضہ گروپ کیخلاف جہاد کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سب سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کو جانتا ہوں۔ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور ان سے میرا گہرا تعلق ہے۔ ہم نے بہت کم اوورسیز پاکستانیوں سے فائدہ اٹھایا۔ میں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ترقی کرتے دیکھا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔