شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ گاہ بند کرنے کا اعلان


پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے 25 مئی کو ایٹمی تجربہ گاہ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کوریائی نیوز ایجنسی کے مطابق تمام سرنگیں بارودی مواد لگا کر تباہ اور داخلی راستے بند کر دیے جائیں گے۔ اس موقع پر میڈیا کو کوریج کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ شمالی کوریائی رہنما کن جونگ اور صدر مون جے نے اعلان کیا گیا تھا کہ مئی میں جوہری تجربات کے علاقے ‘پنگیئی ری’ کو بند کردے گا۔

اس موقع پر کن جونگ کا کہنا تھا کہ ایٹمی تجربات کے حامل علاقے کی بندش کے بعد ماہرین امور سلامتی اور صحافیوں کو شمالی کوریا  آنے کی دعوت دی جائے گی۔

2016 میں امریکا کی جانب سے پیانگ یانگ کے جوہری پروگرام ترک کرانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکا تھا، امریکی قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپرنے اعتراف کیا تھا کہ شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام کی بندش کے لیے آمادہ کرنے میں ناکام  رہے ہیں۔

گزشتہ سال اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باجود پیانگ یانگ کسی صورت اپنا جوہری پروگرام اور ایٹمی تجربوں کی بندش پرراضی نہ تھا لیکن رواں برس شمالی کوریا کے رویے میں خاصی لچک کا مظاہرہ دیکھا گیا۔

ایٹمی پروگرام اور تجربے شمالی کوریا کے امریکا اور جنوبی کوریا سے تعلقات میں کشیدگی کی بڑی وجہ بھی رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں