سنجے دت بیساکھیوں پر آ گئے


بھارت کے معروف اداکار سنجے دت ٹانگ پر چوٹ لگنے کے باعث بیساکھیوں پر آ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کی اہلیہ منیاتا دت نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنجے دت اور اپنے بیٹے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنجے دت اپنے بیٹے شہران کے ساتھ اپنے کمرے میں بیساکھیوں کی مدد سے چل رہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’باپ اور بیٹا صحت یابی کی جانب گامزن ہیں‘۔

بالی وڈ اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

خیال رہے کہ سنجے دت بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ایڑی کی چوٹ کا شکار ہو گئے تھے جب کہ ان کے بیٹے شہران کو حال ہی میں چوٹ آئی تھی اور گزشتہ ہفتے ان کا پلاسٹر ہٹا دیا گیا تھا۔

سنجے اور مانایتا ان دنوں اپنے بچوں کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں۔

ایک سال قبل سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوئے اور چند ماہ علاج کرانے کے بعد صحت یاب ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں