مولانا طارق جمیل کی اپنے ’ہم شکل‘ سے ملاقات

مولانا طارق جمیل کی اپنے ’ہم شکل‘ سے ملاقات

پاکستانی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا ہم شکل منظر عام پر آگیا۔ مولانا صاحب نے بھی اپنے اس ہمشکل سے خصوصی ملاقات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام  پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا صاحب کو اپنے ہی ہم شکل کے سامنے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان اور سیاسی قیادت افغانستان کو غیر یقینی صورتحال سے باہر نکالیں، پاکستانی سفیر

ویڈیو میں مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل کو حیرت سے دیکھتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔ ہم شکل کا ناک، چہرے کا نقشہ، آنکھیں اور داڑھی بھی مولانا کی ہی طرح ہے۔ اور اس شہری نے اپنا حلیہ بھی مولانا طارق جمیل جیسا بنایا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہم شکل شخص مولانا سے اتنی مشابہت رکھتا ہے کہ لوگ انھیں مولانا سمجھ کر خوش اسلوبی سے ملتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کچھ دیر  پہلے کچھ لوگ انھیں مولانا سمجھ کر مصافحہ کر  کے جا چکے ہیں۔

اس شخص نے طارق جمیل کو بتایا کہ وہ ہوٹل میں چائے پینے گیا تو وہاں کے ویٹر نے بھی انہیں مولانا ہی سمجھ لیا اور انتہائی محبت کے ساتھ کہا کہ  چائے کیا میں تو آپ کے لیے  پراٹھا بھی لاتا ہوں۔

 

 


متعلقہ خبریں