امریکہ میں مقیم سابق سفیر حسین حقانی کو واپس پاکستان لانے کا فیصلہ

امریکہ میں مقیم سابق سفیر حسین حقانی کو واپس پاکستان لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امریکہ میں مقیم سابق سفیر حسین حقانی کو واپس پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انٹرپول ہیڈ کوارٹر کو سابق سفیر حسین حقانی کی حوالگی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

انٹرپول کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں متعین رہنے والے پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے حلاف 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال،  2 ملین ڈالر کے خرد برد اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

حسین حقانی کی وطن واپسی، نیب نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا 

خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس لیے انٹرپول حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔

حسین حقانی پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں ںے اس وقت واشنگٹن کی مدد حاصل کرنے کے لیے بھی ایک میمو بھیجا تھا۔

میڈیا میں خبریں آنے سے حسین حقانی متحرک ہو جاتے ہیں، چیف جسٹس

پاکستان میں میموگیٹ اسکینڈل 2011 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین منصوراعجاز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں حسین حقانی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے ایک خفیہ میمو اس وقت کے امریکی ایڈمرل مائیک مولن تک پہنچانے کا کہا تھا۔


متعلقہ خبریں