اوپنرز نے امید کے مطابق پرفارم نہیں کیا، بابراعظم


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سیریز اوپنرز کے لیے مشکل رہی، جیسا ہم امید کر رہے تھے ویسا وہ پرفارم نہیں کر پائے۔

ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے اچھا کھیلوں۔

بابراعظم نے کہا کہ ایسی کنڈیشن میں کھلاڑی کو اعتماد دینے کی ضرورت ہوتی ہے، مشکل وقت میں کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا سیریز کا مثبت پہلو ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم نے مشکل وقت میں شاندار سنچری کی، کنڈیشن دونوں ٹیموں کے لیے مشکل تھی۔

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو شکست، پاکستان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کو ایک صفر سے شکست دی ہے جب کہ دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔


متعلقہ خبریں