144 ڈالر بل، 10 ہزار ڈالر ٹپ


امریکی ریاست فلوریڈا کے ہوٹل  میں شہری نے تمام اسٹاف کو  بہترین سروسز  دینے پر  10 ہزار ڈالر  کی ٹپ دے دی۔

‘واہو سی فوڈ گرل’ نامی ہوٹل نے اس کسٹمر کی دی ہوئی ٹپ کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی۔ امریکا کا یہ چھوٹا سا مقامی ہوٹل ہے جو سی فوڈ ہی پیش کرتا ہے۔

پوسٹ میں لکھا تھا کہ ان کا ایک کسٹمر ان کی سروسز سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے تمام اسٹاف ممبرز کو ڈائننگ ایریا میں ایک ساتھ جمع ہونے کا کہا، جس کے بعد اس نے تمام عملے کا خود شکریہ ادا کیا۔

لیکن شکریئے کے ساتھ ہی اس نے تمام ہوٹل اسٹاف جس میں 10 افراد شامل تھے کو ایک ایک ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کھانے کا بل 37 ڈالر لیکن ٹپ 16 ہزار ڈالر

ہوٹل کے مالک نے لکھا کہ گزشتہ سال کئی اور انڈسٹریز کی طرح ان کے بزنس اور عملے کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا، لیکن اس کسٹمر کی رحم دلی کو دیکھ کر ان کا انسانیت پر دوبارہ بھروسہ قائم ہو گیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوری ٹیم کی طرف سے اس کسٹمر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  وہ عام طور پر جذباتی نہیں ہوتے لیکن اس شخص نے انہیں جذباتی کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں