ڈیرہ بگٹی میں حساس اداروں کی کارروائی، دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ


ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا میں حساس اداروں اور فرنٹیئر کور ( ایف سی ) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا۔

سیکیورٹی اداروں نے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف  جاری آپریشن رد الفساد کے تحت  خفیہ اطلاع پر سنگسیلا کے علاقے اومری میں کامیاب کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں 28 کلو گرام بارود، ایل ایم جی گن، آر پی جی راکٹ، ڈیٹونیٹر گن، ڈیٹونیٹر کارڈ، مارٹر گولے اور 75 ایم ایم گن کے شیلز شامل ہیں۔

آپریشن ردالفساد

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ سے فروری 2017 میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ردالفساد کے نام سے آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

آپریشن کا مقصد ملک سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرنا تھا، آپریشن کے دوران بیشتر کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔

آپریشن ردالفساد ملک کے تمام حصوں میں جاری ہے، اس کا ایک بنیادی نکتہ پاک افغان سرحد کی سیکیورٹی بڑھانا اوراسے محفوظ بنانا بھی رہا ہے۔


متعلقہ خبریں