پاک افغان کرکٹ سیریز ملتوی


پاکستان اور افغانستان کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ستمبر میں شیڈول سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پی سی بی کے مطابق افغان کھلاڑیوں کی صحت اور کابل میں پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کے باعث سیریز ملتوی کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں بورڈز اگلے سال سیریز کو ری شیڈول کرنے کی کوشش کرینگے۔ براڈ کاسٹ کی سہولیات میں کمی اور سری لنکا میں کورونا کیسز بھی سیریز منسوخی کا باعث بنے ہیں۔


متعلقہ خبریں