گلوکار عاطف اسلم کی ہم ٹی وی سے ڈراموں میں انٹری


پاکستانی معروف اداکار نعمان اعجاز نے  ہم ٹی کے آنے والے میگا سیریل میں گلوکار عاطف اسلم کے کاسٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

نعمان اعجاز کے مطابق سیف حسن کے ڈرامہ  “سنگ ماہ” سے عاطف اسلم ٹی وی انڈسٹری میں اپنا قدم رکھیں گے۔ اس سے پہلے وہ فلم “بول” میں ماہرہ خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

لیکن چھوٹی اسکرین میں یہ ان کا پہلا پراجیکٹ ہوگا۔

اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم ٹی وی کے ڈرامے سنگ ماہ کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے جس کے سلسلے میں وہ اسلام آباد گئے ہوئے تھے۔

ویڈیو میں نعمان اعجاز سنگ ماہ میں نبھانے والے اپنے کردار کے روپ میں ہی نظرآئے۔

انہوں نے ویڈیو میں اس بات کی تصدیق کی کہ اس ڈرامہ میں گلوکار عاطف اسلم بھی ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سنگ ماہ  ہم ٹی وی کا ڈرامہ  ہے جس کہ ہدایت کاری سیف حسن دے رہے ہیں۔

اس ڈرامہ سیریل میں پاکستان ٹیلی وژن کے بڑے بڑے اداکار نظر آئیں گے، جن میں  نعمان اعجاز، عاطف اسلم، کبرا خان اور  ثانیہ سعید سمیت  شامل ہیں۔

نعمان اعجاز نے کہا امید کرتا ہوں کہ “سنگ مرمر” کی طرح “سنگ ماہ” ڈرامہ بھی لوگوں کو پسند آئے گا۔

خیال رہے کہ سانگ ماہ ڈرامہ سنگ مرمر کا سیکوئل ہے جو ہم ٹی وی پر  سال 2016 میں ٹی وی سکرین پر نشر کیا گیا تھا۔ ڈرامہ سنگ مرمر میں اداکار نعمان اعجازسمیت کبرا خان، ثانیہ سعید اور میکال ذوالفقار نے مرکزی کرداد ادا کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں