بینکنگ کورٹ لاہور میں شوگر اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔
رپورٹ میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ چینی اسکینڈل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے کو چینی اسکینڈل میں کسی فرد کی گرفتاری مطلوب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: شوگر ملز کو 97 روپے پر چینی فروخت کرنے کی مشروط اجازت
ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد چینی اسکینڈل میں نامزد 40 افراد نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔