جمہوریت ہمیشہ پوری طاقت سے سامنے آئی، وزیر اطلاعات


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب بھی شب خون مارا گیا جمہوریت اتنی ہی طاقت سے سامنے آئی، ملک آگے لے جانے کے لیے تمام اداروں کا اپنے دائرہ اختیارمیں کام کرنا لازمی ہے جس کے لیے ہمیں کچھ اصولوں کا تعین کرنا ہوگا، جمہوریت، مذہب، تعلیم اور صحت جیسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 31 مئی تک کام کرنے کا مینڈیٹ موجود ہے، ہماری حکومت  نے ساڑھے تین سال میں 11 ہزارمیگاواٹ ریکارڈ بجلی نظام میں شامل کی، پنجاب جیسی ترقی خیبرپختونخوا میں بھی ہونی چاہیے تھی لیکن عمران پانچ سال صرف گالم گلوچ اور الزام تراشی کے راستے پر چلے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب میں کسی بھی شکایت کی تحقیقات کا طریقہ کارموجود ہے لیکن الزام تراشی مناسب نہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف 70  بار احتساب عدالت  میں پیش ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں