جیمز بانڈ نے دی راک کو پیچھے چھوڑ دیا


 ڈینیل کریگ دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فلم اسٹار بن گئے.

ڈینیل کریگ 100ملین ڈالرز معاوضے کے ساتھ سب سے مہنگے اداکار ہیں جبکہ ڈوین جانسن 50 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز بانڈ کی جائیداد کس کو ملے گی؟

ڈینیل کریگ کو یہ معاوضہ نیٹ فلکس سے فلم نائیوز آوٹ ٹو اور تھری کی اسٹریمنگ پر دیا گیاہے۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں ڈینیل کریگ دوسرے اور تیسرے نمبر والے اداکاروں سے آگے بلکہ بہت آگے ہیں۔

ڈوین جانسن دوسرے اور ول سمتھ تیسرے نمبرپر ہیں، جن کی کمائی 50 اور 40 ملین ڈالرز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دی راک دن میں کتنی بار نہاتے ہیں ؟

جینیفر لارنس اور جولیا رابرٹس  میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے لیے سخت مقابلہ رہا۔ دونوں 25 ملین ڈالرز کی کمائی کر کے پہلے نمبر پر رہیں۔


متعلقہ خبریں