سڈنی میں کورونا کے وار تیز، ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ681 کیسز رپورٹ


نیوساوتھ ویلز میں کورونا کی نئی لہر  میں ایک ہی دن میں 681 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔جبکہ ایک شخص کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا ہے۔

نیو ساوتھ ویلز کی وزیراعظم  گلیڈس بریجیکلیان نے علاقوں میں لاک ڈاؤن اقدامات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ نیوساوتھ ویلز کے لوگ 28 اگست تک اپنے گھروں میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ: کورونا کی نئی لہر میں کیسز کی تعداد 7 ہو گئی

پچھلے 24 گھنٹوں میں نیو ساوتھ ویلز زمیں ریکارڈ  ایک لاکھ دس ہزار  لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔


وزیر اعظم  بریجیکلیان نے کہا کہ اکتوبر کے آخر تک اپنی 70 فیصد آبادی کو مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مکمل کرلیں گے۔


متعلقہ خبریں