ایک اور “کپور” کی شادی ہو گئی


بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی اور سونم کپور کی بہن “ریا کپور” بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں.

ریا کپور نے دوروز قبل نجی تقریب میں کرن بولانی کے ساتھ  شادی کرلی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ریا کپور اور کرن بولانی 12 سالوں سے ایک دوسرے کے دوست تھے، جس کی تصدیق ریا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شئیر کر کے کی۔ پوسٹ میں اپنی شادی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے ریا نے  کرن بولانی کے ساتھ نئے رشتے کو ایک خوبصورت احساس قرار دیا ہے اور مستقبل میں ایک اچھی زندگی گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rhea Kapoor (@rheakapoor)


ریا کپور کی شادی کی تقریب انیل کپور کے جوہو میں واقع گھر میں منعقد کی گئی جہاں کرونا کے باعث چند ہی لوگوں کے مدعو کیا گیا۔ شادی کی تقریب میں صرف کپور خاندان کے افراد نے ہی شرکت کی، جبکہ انیل کپور نے کوریج کرنے آئی میڈیا کی ٹیم میں میٹھائی تقسیم کی۔

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے 2018 میں آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں