سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن اور باکسنگ لیجنڈ محمد علی کے نواسے نیکو علی والش نے اپنے پیشہ ورانہ باکسنگ ڈیبیو میں جورڈن ویکس کو تکنیکی بنیادوں پر ناک آؤٹ کر کے شکست دے دی ہے۔ اس طرح انہوں ںے اپنا پہلا پیشہ ورانہ مقابلہ جیت لیا ہے۔
باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے سے باکسر انتقال کر گیا
مڈل ویٹ فائٹر نیکو علی والش نے پرو باکسنگ کے لیے باب آروم کی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔ ان کی پہلی پروفیشنل فائٹ 14 اگست کے دن طے ہوئی تھی۔
21 سالہ مڈل ویٹ باکسر نیکو علی والش کی والدہ رشیدہ علی والش ہیں۔ ان کے والد کا نام روبرٹ والش ہے۔
سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے نواسے نیکو علی والش نے اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ کا معاہدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹاپ رینک سے معاہدہ میرے خوابوں کی تعبیر ہے۔
کک باکسنگ: قومی چیمپئن نثار احمد خان کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
نیکو علی والش نے کہا تھا کہ وہ اپنے نانا کی طرح دنیائے باکسنگ میں نام کمانا اور بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے بھرپور محنت کررہے ہیں۔