نور مقدم کیس: تھراپی ورکس کلینک کے مالک سمیت 6 افراد گرفتار


نور مقدم کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،تھراپی ورکس کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہرسمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ملزم ظاہر جعفر کی چھری سے زخمی ہونے والاامجدبھی شامل  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نورمقدم کیس: تفتیش مکمل، ظاہر جعفر کو جیل بھیج دیا گیا

تھانہ کوہسار پولیس نے ملزمان کو اسلام آباد کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان  کیے سامنے پیش کیا اوران کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے،

پولیس کا کہنا ہے کہ 6ملزمان پرظاہر جعفر کےوالدذاکرسےمل کر شواہد چھپانے کاالزام ہے۔


متعلقہ خبریں