پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات

متحدہ عرب امارات مارچ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان


پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔ پیٹرول 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اڑھائی روپے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی۔۔

وزارت خزانہ کو پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ارسال کردہ  تجاویز موصول ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے  جبکہ پیٹرول کے نرخوں میں50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں  ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،

قیمتوں میں اضافہ بارے حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عمل 16 اگست سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں